Manqabat,qaseeda,qasida,nazm,zindagi ka bharosa nahi zikre haider kiya kijiye,shadman Raza naqvi,in urdu,
زندگی کا بھروسہ نہیں ذکرِ حیدر کیا کیجئے
عاقبت بھی سنور جائے گی یہ فریضہ ادا کیجئے
لاکھ سجدے کئے جایئے پھر بھی بخشش نہ ہو پائے گی
یہ محمد کا فرمان ھے انکے گھر سے وفا کیجئے
مَر بھی جائیں تو مرتے نہیں ہم تو کثرت سے ڈرتے نہیں
کفر ھے گر ولائے علی ہمکو کافر کہا کیجئے
در پے آکر یہ شبیر کے ایک راہب نے کی التجا
میں سوالی ہوں شاہِ زمن مجھکو بیٹے عطاء کیجئے
بغضِ حیدر ھے بغضِ نبی یہ نجاست ھے سب سے بڑی
جو علی سے عداوت رکھے دور اس سے رہا کیجئے
دو فریقین میں ایک ہی حق پے ہوتا ھے اے دوستوں
کون جنگِ جمل میں مگر حق پے تھا فیصلہ کیجئے
یا علی آپ مختار ہیں انبیاء کے مددگار ہیں
جتنے مومن ہیں عُقدہ کشاء انکی حاجت روا کیجئے
آلِ احمد کے ذاکر محب ذکر غیروں کا کرتے نہیں
آپ شاعر ہیں عمران کے منقبت ہی لکھا کیجئے

🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸

Comments
Post a Comment