Manqabat,qaseeda,qasida,nazm,imam e zamana as,imame aakhir akhir,hujjate aakhir,imam e asr as,in urdu,neema e shabaan shaban,
🌹 آج ہے" یومِ مقدر" نیمہءِ 🌹
شعبان میں
کھل گئے خوشیوں کے دفتر نیمہءِ شعبان میں
حال غم ہے بد سے بد تر نیمہءِ شعبان میں
جھو متے ہیں قدر و کوثر نیمہءِ شعبان میں
شاد ہیں خاتونِ محشر نیمہءِ شعبان میں
فضلِ حق ، قرب الہٰی ، نار دوزخ سے اماں
آج کیا کیا ہے میسر نیمہء شعبان میں
جس طرف دیکھیں ادھر تسبیح ہے تہلیل ہے
قدر کی شب کا ہے منظر نیمہء شعبان میں
جسکو جو کچھ مانگنا ہے آج کھل کرمانگ لے
آج ہے " یومِ مقدر " نیمہء شعبان میں
آرہا ہے آج دنیا میں امیروں کا امیر
باندھ لے اب کفر بستر نیمہء شعبان میں
آرہا ہے بت شکن کا آج اک نورِ نظر
بھاگتا پھر تا ہے آذر نیمہء شعبان میں
بٹ رہی ہے محفلِ ایماں میں ایمانی شراب
چل رہے ہیں خوب ساغر نیمہء شعبان میں
مفتیوں سے پھر کہو کہ ، پھر کوئی فتوی لگے
آج حلوے کا ہے لنگر نیمہء شعبان میں
کر رہا ہے آمدِ مولا پہ آتش بازیاں
آج مفلس ہے تونگر نیمہء شعبان میں
آج موجوں کے لبوں پر کچھ نہ کچھ پیغام ہے
جوش کھاتا ہے سمندر نیمہء شعبان میں
کس قدر تکلیف دہ ہیں سونی سونی مسجدیں
یا خدا ! ہم پر رحم کر نیمہء شعبان میں
ہر طرف جبکہ " کرونا " کا ہے ڈر پھیلا ہوا
محفلیں ہوتی ہیں گھر گھر نیمہء شعبان میں
کیف تو بھی کچھ رقم کر مدح کے عنوان سے
لکھ رہے ہیں سب سخنور نیمہء شعبان میں
💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐
❤️ اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فر جھم والعن اعدا ئھم اجمعین
🌹 قائم آل محمدؐ ، حضرت بقیة اللہ الاعظم عجل اللہ فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کے موقع پر تمام مومنین و مومنات کی خدمت میں ہدیۂ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں
💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐
🖊 رضی حیدر کیف
💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐
Comments
Post a Comment