Manqabat,qaseeda,qasida,nazm,hazrat e ali akbar,in urdu,

 بسم اللہ الرحمٰن الرحمن


 1 

کیسے ہو بیاں آخر رتبہ علی اکبر کا 

معصوم جھلاتے ہیں جھولا علی اکبر کا 


یہ شمس و قمر تارے پاتے ہیں ضیاء  اس سے 

   گویا یہ زمانہ ہے صدقہ علی اکبر ع  کا 


ہو جائے گی شیدائی وہ دیکھنا اکبر کی 

دیکھے گی زلیخا جوچہرہ علی اکبر کا 


کربل میں آذاں جس دم دیتے تھے علی اکبر 

داود سے برتر تھا لہجہ علی اکبر کا 


خائف ہیں عدو ِدین لیلی تیرے بیٹے سے 


ہے فوج یزیدی میں چرچا علی اکبر کا


بھاگی  ہوئی مقتل سے فوجیں یہی کہتی تھی 

عباس کے جیسا ہے حملہ علی اکبر کا


 یہ سیرت و صورت میں ہمشکل پیمبر ہے

ہے مرسل اعظم سا نقشہ علی اکبر کا 


 8

 لکھا ہے یہ راہب نے پڑھتے ہیں  اسے فائز 

ہے مدح کی صورت میں تحفہ علی اکبر کا

Comments