Manqabat,qaseeda,qasida,nazm,hazrat e abbas,as,in urdu,

 بسمہ تعالیٰ

زینب کا برادر بھی تو اعلی ہے جہاں میں

حیدر کی تمنا کا یہ رتبہ ہے جہاں میں


شبیر کو کہتے تھے سدا سید و سردار

کیا شان امامت ہے بتایا ہے جہاں میں


صورت میں یہ عباس کی دیکھے یہ زمانہ

حیدر کی دعاوں کا نتیجہ ہے جہاں میں 


دریا کی طرف جاتے ہوئے بولا علمدار

دریا کو ابھی پانی پلانا ہے جہاں میں


میدان میں کہتا تھا یہی شیر غضنفر

اب موت کا منظر بھی دکھانا ہے جہاں میں


ہوگا نہ کوئی دوسرا عباس زمیں  پر

بے دست فقط ایک ہی سقہ ہے جہاں میں 


خوش حیدر و شبیر ہیں مسرور ہیں بہنیں

*عباس کے آنے سے اجالا ہے جہاں میں*


وہ چیخ کے کہتا رہا افواج ستم سے

خیبر کی تمہیں  یاد دلانا ہے جہاں میں

از قلم: *راہب علی بجنوری*

Comments