Manqabat,qaseeda,qasida,nazm,imam husain,hussain,in urdu,

 ‎جبینِ دینِ خدا پر حسین لکھا ہے

‎علی و زہرا نے مل کر حسین  لکھا ہے


‎جہاں سے چاہو پڑھو داستانِ کرب وبلا

‎ہر اک ورق پہ برابر حسین لکھا ہے


‎جلیں گے اور نہ تھکیں گے کبھی بھی اے فطرس

‎کہ اب تمھارے پروں پر حسین لکھا ہے


‎سوال ایک تھا بیعت ترے فسانے میں

‎جواب میں تو بہتر حسین لکھا ہے


‎حسین منی لکھوں تو من الحسین کے بعد

‎یہ لگتا ہے کہ پیمبر حسین لکھا ہے


‎سیاہ غلافِ حرم یہ بتا رہا ہے ہمیں

‎کہ اس مکان کے باہر حسین لکھا ہے


‎ہمارے ہاتھ اٹھیں کس طرح نہ ماتم میں

‎ہمارے سینوں کے اندر حسین لکھا ہے


‎لکھا ہے چاند کے سینے پہ جیسے نامِ علی

‎علی کے سینے پہ اکبر حسین لکھا ہے



Comments