Manqabat,qaseeda,qasida,nazm,imam husain,moula hussain,in urdu,

 ہو گئ ہے ولادت ِ شبیر 

اب ملے گی شفاعتِ شبیر


کچھ نہیں اور چاہیۓ  مجھکو

مل گئی ھے قرابتِ شبیر 


اس کی خصلت یزید کی سی ھے 

جو بھی رکھے عداوتِ شبیر 


حق کی خاطر قیام کو آؤ 

آپ سب کو ھےدعوتِ شبیر 


راہِ کر ب و بلا میں آج تلک 

موج زن ھے ولایتِ شبیر 


مجلسوں میں خلوص سے جاؤ 

پاؤ گے تم ہدایتِ  شبیر


وہ بھی غازی کا ہم رکاب بنے 

جو بھی کر لے اطاعتِ شبیر 


تم کو فطرس کے پر بتائیں گے 

کس قدر ھے سخاوتِ شبیر 


رن سے لاشِ پسر اٹھا لائے 

کیا یہ کم ہے شجاعتِ شبیر 


لکھ رہے ہیں حسین کی مدحت 

ہے یہ نقوی عنایتِ شبیر 


شاعر اہلِ بیتٌ سید ابوالحسن نقوی۔

Comments