Manqabat,qaseeda,qasida,nazm,kisne kaha he he,in urdu,

 🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟

🌟  🌟

🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟

کِس نے کہا ہے


غیروں کی محبت میں مرو کس نے کہا ہے 

اپنوں کی عداوت میں جیؤ کس نے کہا ہے 


کفار کا جب خوف ہے اور مار کا بھی ڈر 

ہمراہ  پیمبرؐ  کے رہو  کس  نے کہا  ہے 


جب بھاگنا ہی ٹھہرا ہر اک جنگ میں تم کو 

ہتھیار بھی ہمراہ رکھو کس نے کہا ہے 


مر جاتا میں یعنی کہ فلاں " لو لا علیؑ "

للہ کبھی غور کرو کس نے کہا ہے 


سرکارؐ نے چھوڑی ہیں گراں قدر دو چیزیں 

اُن دونوں سے تم بچ کے چلو کس نے کہا ہے 


قُربی کی مودّت ہی تو ہے اجرِ رسالت 

اُجرت نہ دو اور کلمہ پڑھو کس نے کہا ہے 


فرمائیں نبی جن کے لئے " لحمک لحمی"

اُس شخص پہ تم وار کرو کس نے کہا ہے 


پڑھتے رہو قرآن بھی اور نعتِ نبیؐ بھی 

اور آل کا تم نام نہ لو کس نے کہا ہے 


جس بی بی کو فرمائیں نبیؑ " بضعۃ منی"

اُس بی بی کی تکذیب کرو کس نے کہا ہے 


جو  بعد  نبیؐ  آپ  ہو  قرآنِ  مجسم 

اُس شخص سے قرآن نہ لو کس نے کہا ہے 


جس شخص کو اُٹھوا دیں نبیؐ بزم سے اپنی

پہلو میں اُسے دفن کرو کس نے کہا ہے 


جس در کی گدائی پہ کریں فخر ملائک 

بے حُرمتی اُس در کی کرو کس نے کہا ہے 


کہلاتے ہوئے کاتبِ وحی اور صحابی 

تم نفس پیمبر سے لڑو کس نے کہا ہے 


سردار ہوں جو لوگ جوانانِ جناں کے 

ان دونوں سے تم بغض رکھو کس نے کہا ہے 


محشر میں رکھو ان سے شفاعت کی امیدیں 

پر اُن کی اطاعت نہ کرو کس نے کہا ہے 


جن لوگوں کی خود اپنی شفاعت بھی ہو مشکل 

ایسوں کی محبت میں مرو کس نے کہا ہے 


زہراؐ کا جو حق کھائیں کرو اُن پہ تبرّا

خود خمس کی اک پائی نہ دو کس نے کہا ہے 


 =====================

🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟

🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟

Comments